پنجاب کلچر ڈے کومنانا ایک احسن روایت ہے:باقر رسول انور

Apr 15, 2025

قصور (نمائندہ نوائے وقت)پنجاب کلچر ڈے پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور نے دفتر میں پنجابی پگڑی پہن کر فرائض سرانجام دیئے،پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے جس کا خوبصورت کلچراور دلفریب روایات کا تحفظ اور پرچار ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے احکامات کے پیش نظر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور نے پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے دوران ڈیوٹی روایتی پگڑی پہنی اور فرائض منصبی سر انجام دیئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور نے کہاکہ پنجاب کلچر ڈے کومنانا ایک احسن روایت ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد سرزمین پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے آگے بڑھاناہے۔

مزیدخبریں