شرقپورشریف( نامہ نگار) برصغیرمیں اولیاء اللہ نے اسلام کی اشاعت میں اہم کرداراداکیا۔اولیاء کے مزارات ہدایت کاسرچشمہ ہیں۔جہاں آنیوالے عقیدت مندوں کوروحانی ظاہری اورقلبی سکون ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سلسلہ ایوان فقرنوشاہیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ حضرت علامہ میاں نور محمد نصرت نوشاہی نے سلسلہ عالیہ قادریہ نوشاہیہ کے عظیم بزرگ و وپیشوا شفاء الملت میاں نیک محمد قادری نوشاہی کی دو روزہ سالانہ علمی و ادبی اور تبلیغی اصلاحی محفل مبارک کی آخری نشست ایوان فقر نوشاہیہ شرقپورمیں خطاب کرتے کیا۔ محفل سے حضرت مفتی خان محمد قادری نے بھی خطاب کیا۔ اس محفل کی انتظامی ذمہ داریاں صاحبزادہ میاں محمد صہیب سچیار نوشاہی حافظ میاں راحت العین نوشاہی اور پروفیسر میاں محمد مدثر نوشاہی نے سرانجام دیں اختتامی اجتماعی دعا حضرت علامہ میاں نورمحمدنصرت نوشاہی نے ملکی حالات پر خصوصی دعا کروائی۔
اولیاء کے مزارات ہدایت کاسرچشمہ ہیں:علامہ نور محمد نصرت
Apr 15, 2025