ویٹرنری یونیو رسٹی میں گائے بھینسو ں کے عارضی بخار چیلنجز اور کنٹرول پر نیشنل سمپو زیم 

Apr 15, 2025

لاہور(لیڈی رپورٹر) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورکی ویٹر نری فیکلٹی نے اوریئنٹ ٹریڈرز انٹر نیشنل کے باہمی اشتراک سے گائے بھینسوں کے عار ضی بخار کے وائرس، چیلنجز و کنٹرول سے متعلقہ حکمت عملی کے مو ضوع پر نیشنل سمپو زیم کا انعقاد گذشتہ روز سٹی کیمپس میں کیا۔ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد کشفی ‘چیف ایگزیکٹیو آفیسر اوریئنٹ ٹریڈرز انٹر نیشنل ڈاکٹر خالد اقبال، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم، پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور باجوہ، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد کے علا وہ پبلک و پرا ئیویٹ سیکٹر سے سٹیک ہولڈرز، پروفیشنلز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں