لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری اور مرکزی ترجمان تابش قیوم نے ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل پر مذمت کرتے ہوئے حکومت ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث دہشتگردوں کیخلاف جلد کاروائی کی جائے۔ رہنمائوں نے دعا اللہ تعالیٰ مقتولین کی مغفرت فرمائے‘ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔علاوہ ازیں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید ، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا اسرائیلی ظلم و بربریت انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اسرائیل بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ۔ فلسطینی عوام کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا ہماری دینی، اخلاقی ذمہ داری ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے پنجاب کلچر ڈے پرکہا پاکستان کا کلچر اسلامی اقدار، محبت، بھائی چارے اور اخلاقیات پر مبنی ہے۔ آج ہمیں یہ عہدکرنا ہوگا کہ ہم اپنی قومی و اسلامی شناخت کو زندہ رکھیں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر سمیت سینئر رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر خورشید احمد ایک سچے اور محب وطن انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت جگہ دے اورلواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔آمین
ایران دہشتگردوںکیخلاف کاروائی کرے:خالد مسعود سندھو‘سیف اللہ قصوری
Apr 15, 2025