جماعت اسلامی کسانوں کیساتھ آج پنجاب بھر ریلیاں نکالے گی:جاوید قصوری 

Apr 15, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار) گندم کے بحران ،حکومتی نا اہلء اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی آج پنجاب بھر میں کسانوں کے ساتھ مل کر ہر ضلعی ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کسان رہنماوں خالد باٹھ ،سردار ظفر حسین ، ڈاکٹر بابر رشید ،ڈاکٹر عبدالجبار ، رشید منہالہ ،محمد فاروق چوہان ودیگر کے ساتھ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے اور گندم کی سرکاری قیمت 4000مقرر نہ کی تو پھر ہمارے احتجاج کارخ لاہور اور اسلام آباد کے ایوان اقتدار کی طرف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کسانوں کے ساتھ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے جلد آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔ جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کے حل ہونے تک ہم اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں