پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ایگزیکٹو کمیٹی کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

Apr 15, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہو ا جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے 12 اپریل کے اجلاس میں منتخب ہونے والے مرکز کے نئے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف، نارتھ زون کے چیئرمین چوہدری محمد اسلم اور سائوتھ زون کے چیئرمین بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)سفیر وسیر کو مبارکباد دی گئی۔ ان انتخابات کا انعقاد وفاقی کابینہ کمیٹی کے مورخہ 26 دسمبر، 2024 کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیلئے چوہدری ذکاء اشرف، نارتھ زون کے چیئرمین کیلئے چوہدری محمد اسلم اور سائوتھ زون کے چیئرمین کیلئے صرف بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سفیر وسیر کے نام تجویز کیے گئے اوریہ تینوں حضرات بلامقابلہ منتخب ہو گئے تھے۔ 

مزیدخبریں