لاہور(کرائم رپورٹر) ملتان روڈ پر 4 منزلہ پلازہ میں آگ بھڑکنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ سوڈیوال سٹاپ کے قریب پیش آیا۔جہاں 4 منزلہ پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر لیڈیز ہینڈ بیگ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کی دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ملتان روڈ : 4 منزلہ پلازہ میں آگ بھڑکنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا
Apr 15, 2025