حضرت امیر حمزہ ؓکی زندگی عشق نبیؐ کی مثال ہے:ادریس شاہ زنجانی

Apr 15, 2025

لاہور(کلچرل رپورٹر)دربارحضرت میراں حسین شاہ زنجانی کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ سیدناحضرت امیر حمزہ کی زندگی عشق نبی کی مثال ہے۔ سیدنا امیر حمزہ اسلام کے ان جانثاروں میں سے ہیں جن کی خدمات مینارہ نور اور روز روشن ہیں۔ آپ نے عملی طور پر سرکاردوعالمؐ کے نائب کا کردار ادا کیا۔ غزوہ احد وبدر میں آپ اسلامی لشکر کے سالار رہے۔

مزیدخبریں