چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے مسلمانوں نے منگل کے روز انسداد نوول کرونا وائرس کے باقاعدہ اقدامات کے تحت رمضان المبارک کا آغاز کردیا ہے۔مسجد کے امام عبد الشور رحمت اللہ نے بتایا کہ علاقائی دارالحکومت ارمچی میں منگل کے روز لگ بھگ 300 مسلمان اک مسجد آئے ، انہوں نے واضح کیا کہ مسجد کو دن میں تین بار جراثیم کش سپرے سے صاف کیا جا تا ہے۔مسجد کے مطابق مسجد میں داخل ہونے سے پہلے عبادت گزاروں کا جسمانی درجہ حرارت دیکھا جاتا ہے اور انہیں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔کاشغر شہر کی ایک مسجد کے امام مامت امین رشیت نے بتایا کہ شام کو نماز کے بعد نمازیوں کو پھل ، گرم چائے اور نان فراہم کئے جاتے ہیں۔ملک کے دوسرے خطوں جیسے بیجنگ، گانسو اور ننگ شیا میں بھی رمضان منایا جاتا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38