گوجرانوالہ:فضہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتما م مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)فضہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتما م مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم۔اس سلسلہ میں ایک تقریب سید نگری بازار میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سیاسی سماجی شخصیت خواجہ وقار حسن تھے جبکہ صدارت انجمن تاجران بازار سید نگری کے صدر شیخ پرویز احمد نے کی اس موقع پر خواجہ وقار حسن اور شیخ پرویز احمد نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا انبیا کا شیوا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے۔ غریب ، مستحق او رنادار افراد کی مالی اعانت کر کے عید کی حقیقی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ رمضان المبارک میں اللہ کی راہ میں خر چ کرنے کا اجر کئی گنا زیادہ ملتا ہے ۔ہمیں چاہیے کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مدد کریں شیخ پرویز احمد نے کہا کہ فضہ ویلفیئر ٹرسٹ کورونا وائرس سے متاثرہ غریب اور مستحق خاندانوں کی امداد جاری رکھے گی۔