علماء و مشائخ رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کریں گے،اظہار بخاری
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی حکومت مساجد کے دروازے کھول دے ،مساجد کے دروازے بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،کیونکہ کروناپھر بھی کرونا بڑھ رہاہیْ ، علماء و مشائخ رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کریں گے، مساجد کی ویرانی سے کرونا کی آبادی بڑھ رہی ہے ،اظہار بخاری نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورشاپنگ سنٹر کھلے عام قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ،انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ،کرونا وائرس میں صرف مساجد کو نشانہ بنانا،کوئی عقل مندی نہیں ، مسجد میں آنے والا صرف ہاتھ ہی نہیں پورا وضو کر کے کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا ہے ۔