مکرمی! وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے 25 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا جوکہ خوش آئند ہے کیونکہ حکومت نے وفاقی ملازمین کا احساس کیا۔ لیکن وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین‘ صوبائی حکومتوںکے ملازمین اور پنشنرز کا کیا قصور ہے۔ حکومت وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنوں میں سالانہ اضافہ کرتی ہے تو وہ نوٹیفکیشن خود بخود صوبائی حکومتوں پر بھی لاگو ہو جاتا ہے اور وہ اس اضافہ میں شامل ہوتے ہیں لہٰذا وفاقی حکومت کی پے اینڈ پنشن کمیٹی اور وزرا سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ خدارا وفاقی ریٹائرڈ ملازمین و صوبائی ملازمین و پنشنرز کی حالت زار پر رحم فرماتے ہوئے ان کو بھی یکم مارچ سے 25 فیصداضافہ دیکر ان کی محرومیاں دور کریں کیونکہ یہ ہوشربا مہنگائی صرف وفاقی ملازمین کو متاثر نہیں کر رہی بلکہ صوبائی ملازمین اور پنشنرز بھی موجودہ مہنگائی سے بے حد متاثر ہو رہے ہیں۔ (سید لطف علی بخاری موچھ۔ میانوالی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024