ککشمور میں گاڑی پر فائرنگ مسافر بچ گئے
شمور (نامہ نگار) کشمور کے علاقے نائچ گاؤن کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح افرد کی طرف سے قادر داد کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار عبدالنبی،غلام مجتبٰی نائچ معجزانہ طور بچ گئے جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر نائچ گاؤں کے علاقہ مکین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔کشمو رتھانے پر الطاف احمد دشتی، لیاقت دشتی سمیت5نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں مدعی کے جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ پانچ چھ ماہ قبل ہمارے گھر سے 5عدد بھینسیں چوری ہوگئی تھیں،جس کی تلاش کرنے پر پیروں کے نشان الطاف عرف راحیمن دشتی کے گھر میں چھوڑے تھے جس پر کشمو رپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ان کے گھر چھاپہ مارا تھا اور گرفتاری بھی کی تھی جس پر وہ ہمیں دھمکیاں دیتے تھے کہ ہم تمہیں دیکھ لیں گے اب ہم پر حملہ بھی انھوں نے کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔