وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق د ائود نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات پرعائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا پہلوختم کردیا گیا ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر حکام سے برآمدی صنعت کی سہولت کے لیے بات چیت کی ہے جس میں لیدر، پولٹری اور بجلی کے پنکھے و دیگر شعبوں پر بات کی گئی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ڈیوٹی ڈرا بیک کے امور پرنظرثانی کی جائے گی جبکہ ڈیوٹی ڈرابیک کا نظام برآمد کنندگان کے لیے آسان بنایا جائے گا۔انہوں نے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاون سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاو ن میں نرمی سے برآمدات کو فروغ ملے گا اور برآمدات کے لیے صوبے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا مزید کہنا تھا کہ وزارت تجارت برآمدی صنعت کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024