ڈینی گولڈ مین انتقال کرگئے

ہالی وڈ اداکارڈینی گولڈ مین انتقال کرگئے۔ اداکار ڈوگ ایلی نے سوشل میڈیا پران کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 80سالہ ڈینی کو 1980 سے جانتے ہیں جب وہ پہلی بار ایک ایجنٹ بنے تھے اور انہیں اپنے طور پرمختلف فلموں میں کاسٹ کیا تھا۔ انہوں نے کیا کہ وہ ان کے بہترین دوست تھے گئے اور پچھلے 40 سالوں ایک ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ نے ایک بہترین اداکار کو کھودیا ہے۔