متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جڑواں بھائی جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کار اور ٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق دونوں بھائیوں کی عمریں 18 برس تھیں۔رپورٹ کے مطابق حادثہ شارجہ کے شیخ محمد زین روڈ پر پیش آیا، جاں بحق بھائیوں کی شناخت ماجد اور سلطان کے ناموں سے ہوئی ہے، ماجد المازمی کار میں ملٹری کالج جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی۔جڑواں بھائیوں کو شارجہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، کوویڈ 19 کے سبب اہل و احباب نے فون پر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔متوفی کے والد عبداللہ بن کرم المزمی نے کہا کہ تدفین میں صرف قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوئے، کسی کے بچے کا کھونا ایک تکلیف دہ تجربہ ہے، میں نے دو بچے کھو دئیے، ہم نے انہیں صرف چند رشتہ داروں کے ساتھ ہی دفن کیا، کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اجتماعات کو روکنے کے لیے حکام کی ہدایت عمل پیرا ہونا فرض سمجھتے ہیں، مجھے سیکڑوں تعزیتی کالیں اور پیغامات موصول ہوئے اس سے میری اذیت کو تھوڑا سا کم کرنے میں مدد ملی۔المزمی نے بتایا کہ نوعمروں نے ہائی اسکول میں 77 اور 76 فیصد اسکور کیا تھا۔ وہ بھی قومی فوجی خدمت میں شامل تھے اور اچھے کھلاڑی بھی تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38