شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، ایک فوجی جوان شہید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کوئیک رسپانس فورس نے فوری کارروائی کی۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ارشاد خان شہید ہو گئے۔ کوئیک رسپانس فورس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ 26 سالہ شہید لانس نائیک ارشاد خان کا تعلق خیبر کے کے علاقے جمرود سے تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کوئیک رسپانس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لانس نائیک کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔