پیسے کی کمی پوری کرنے کے لیے ایران کا مذہبی سیاحت دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

اس وقت کرونا کی وبا کے وجہ سے پوری دنیا سفری پابندیوں کے فیصلے کررہی ہے جب کہ ایرانی حکومت پیسے کی کمی پوری کرنے کےلیے مذہبی سیاحت دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے حج و زیارت کمیشن کے چیئرمین علی رضا رشیدیان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک صحت کی شرائط کو یقینی بنانے کی صورت میں شام اور عراق میں مذہبی مقامات کی زیارت کی اجازت دینے پرغورکررہا ہے۔اگر زائرین اپنی صحت کو یقینی بنانے کی ضمانت فراہم کرتے ہیں تو انہیں عراق اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے۔