آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کی سٹرٹیجک پلاننگ اور ڈیفنس ریسورسز کے چیف آف سٹاف میجر جنرل کی راولپنڈی میں ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کی سٹرٹیجک پلاننگ اور ڈیفنس ریسورسز کے چیف آف سٹاف میجر جنرل NASSAR AL ATHAMNEHنے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں برادر ملکوں میں دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں اشتراک کے حوالے سے بالخصوص بات چیت کی گئی۔ دونوں اطراف نے دفاعی سطح بالخصوص ٹریننگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔