وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری نے وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعظم عمران خان کابینہ کی کارکردگی کا ہر اجلاس میں جائزہ لیتے ہیں، وزارتوں کی تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں ،میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024