امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجوہانی آج اسلام آباد میں صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ 16 اپریل کو بادشاہی مسجد میں نماز عصر کی امامت کریں گے۔امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجوہانی آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے۔ صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات امام کعبہ کے آج کے شیڈول میں شامل ہے۔اس کے علاوہ امام کعبہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی ملیں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز ظہر کی امامت کریں گے۔ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجوہانی ملاقاتوں کے بعد لاہور روانہ ہوں جائیں گے۔امام کعبہ لاہور میں 16 اپریل کو بادشاہی مسجد میں نماز عصر کی امامت کرائیں گے۔ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی امام کعبہ کے دورہ لاہور میں شامل ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024