اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی کو قائمقام صدر بننے کے لئے اہل قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے14فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کر دی۔ درخواست گزار افضل شنواری کی جانب سے دائر درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے مطابق 45 سال سے کم عمر شخص کو صدر نہیںبنایا جا سکتا اور صادق سنجرانی کی عمر45سال سے کم ہے۔ صدر کی غیر موجودگی میں صادق سنجرانی قائمقام صدر بنتے ہیں اس لئے انہیں اس عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔ تاہم جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی ہے اور صادق سنجرانی کو قائمقام صدر بننے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024