نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا:پیر سعیدالحسن شاہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے پی ٹی آئی کے ورکروں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگوں اورخواہشات کے عین مطابق ہوگااورحقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داری کے ساتھ بااختیار بنائیں گے۔نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گااورعوام کوبااختیاربنائے گا۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے نیا بلدیاتی نظام اہم کردارادا کرے گا۔ بلدیاتی اداروںمیں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔ایسے بلدیاتی نظام لے کرآئیںگے، جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوںگے اوردیہات کی سطح پربھی لوگوں کوبااختیاربنائیںگے۔ بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اوروہی اس میں بااختیار ہوںگے۔ حکومت نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کو مالیاتی طورپر خود مختار بنائے گی۔