لاہور:نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو آج پھر طلب کیاگیاہے۔ حمزہ شہبازکو آج چنیوٹ نالہ کیس میں طلب کیاگیا ہے جب کہ چیرمین نیب آج لاہورآفس کا دورہ بھی کرینگے اور شریف خاندان کے خلاف کیسز بارے پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے۔نیب کی جانب سےحمزہ شہبازکو16 اپریل کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ حمزہ شہباز کی والدہ نصرت شہبازشریف کو بھی17 اپریل کوذاتی حیثیت میں طلب کیاہے۔نیب کی طرف سے حمزہ شہباز کو ایک ہفتے میں دوبارطلب کیاگیا ہے۔انھیں چنیوٹ میں سرکاری فنڈز سےنالے کی تعمیرکیس میں آج جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات میں کل یعنی 16اپریل کو طلب کیا گیاہے۔چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج لاہور آفس کا دورہ کرینگے او میگاکرپشن کیسز سمیت اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کے مبینہ الزامات الزامات بارے جائزہ بھی لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال شریف خاندان کے حوالے سے کیسز میں پیشرف اور شریف خاندان کی خواتین کو پیشی کی بجائے سوالنامہ بھجوانے بارے غور بھی کرینگے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے بطور اہلیہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لئے گئے تحائف سے متعلق معلومات کیلئے نصرت شہباز اور حمزہ شہباز کی بہنوں رابعہ اور جویریہ شہباز کو بھی طلب کیاگیا ہے۔
یاد رہے نیب لاہور کی طرف سے سمن جاری ہونے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے 12اپریل کو بھی نیب لاہور میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے مبینہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سے متعلق مختلف سوالات کئے گئے۔حمزہ شہباز نے نیب افسران کو بتایا کہ خاندان کے مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں ۔تین رکنی تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہباز شریف سے لگ بھگ اڑھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی ۔ نیب ٹیم میں پراسیکیوشن، انویسٹیگیشن اور انٹیلیجنس ونگ کے افسران شامل تھے۔