پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری
لاہور (نامہ نگار)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے۔ پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پرمجاہد سکواڈ کے 250 جبکہ سیکورٹی ڈویژن کے 23 پولیس اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ حمزہ شہباز شریف گرفتاری معاملہ، پیشی احد چیمہ اور فواد حسن فواد، ایپکا یونین احتجاج اور دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف تقریبات اور مذہبی مقامات سمیت اہم کی سکیورٹی کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1380 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔