وحدت روڈ پربے قابوتیزرفتارٹرک ٹریفک سگنل سے ٹکراگیا
لاہور(نامہ نگار )وحدت روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک بے قابوہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا اور ٹریفک سگنل سے ٹکراگیا۔جس سے ٹریفک سگنل کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹرک کے انجن سے تیل بہنے لگ گیا اور ٹرک سڑک کے درمیان کھڑا رہنے سے ٹریفک بلاک ہو گئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔