فیروزوالا: لڑکیوں کے اغواء پر مقدمات
فیروزوا لہ (نامہ نگار)جی ٹی روڈ کی آبادی راناٹائون میں نامعلوم افراد نے محنت کش کی پندرہ سالہ بیٹی (ص) کواغواکرلیا،فرارہوگئے فیروزوالہ پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں خالد نے اپنے دیگرساتھیوں کی مدد دسے محنت کش کی بیٹی (ل) کو اغوا کر لیا۔ فرارہوگئے فیکٹری ایریاپولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔تاہم پولیس ملزمان اورمغویہ کو برآمد نہ کر سکی۔