کاہنہ:چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہری خوفزدہ
کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ گردونواح میں ڈکیتیوں چوریوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا مقامی پولیس کی ناقص گشت کی وجہ سے ڈاکو چور علاقوں میں دندناتے پھررہے ہیں ،مقامی پولیس کسی کو بھی گرفتار کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہی ہے ۔کاہنہ کے چاروں اطراف میں پولیس چوکیاں جن میںتھانہ کاہنہ سمیت سی آئی اے پولیس چوکی ہلوکی،پولیس چوکی انڈسٹری ایریا،پولیس چوکی لکھوکی،پولیس چوکی صوئے آصل اورپولیس ناکہ گجومتہ ہونے کے باوجود ڈاکو واردات کر کے بڑے آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔