رکشہ مالکان کاڈی ایس پی ٹریفک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ڈی ایس پی ٹریفک کیخلاف سینکڑوں رکشہ مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چیف جسٹس ،وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب ، سی سی پی ا ولاہور سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف دیا جائے اور انکے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک صدر سے غریب رکشہ ڈرائیور کے پیسے دلوائیں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے جیل بھجوانے کی دھمکیوں پر محکمانہ کارروائی کر کے اسے معطل کریں۔