سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کےلئے 4رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری ٹیم کے سربراہ مقرر جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر ، ایس ایس پی ،آئی اے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹا?ن بھی واقعہ کی تفتیش کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ ، جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس عظمت سعید ،جسٹس عمر عطا بندیال سمیت دیگر ججز کی انکے گھر آمد
لاہور(آئی اےن پی) لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس عظمت سعید ،جسٹس عمر عطا بندیال سمیت دیگر ججز کی انکے گھر آمد۔تفصیلات کے مطابق پاناما ریفرنس پر فیصلہ دینے والے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس پران کی گھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ اس واقعے کے بعدجسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پہنچنے والے دیگر ججز میں جسٹس منظوراحمد ملک ،ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق،جسٹس مظاہرعلی اکبر،جسٹس فیصل زمان شامل ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024