پاک فوج نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے زو ردیا ہے کہ ریاستی اداروں کے موثرکردارکیلئے فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امن و امان اور استحکام یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ شام پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔ پاک فوج نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے موثر کردار کے لیے تمام فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں۔ امن و امان اور استحکام یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024