پاکستانی ہائی کمشنر کا پاک بھارت 1974کے دوطرفہ معاہدے پرعملدرآمد پر زور

15 اپریل 2018 (14:40)

نئی دہلی : بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرسہیل محمود نے مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان1974کے دوطرفہ معاہدے پرعملدرآمد پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مذاہب کے ماننے والے مذہبی مقامات پر حاضری کیلئے سارا سال انتظارکرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو اجمیرشریف اور نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کیلئے ویزے نہ جاری کرنے پر افسوس ہے ۔بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مذہبی مقامات کے تحفظ اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ان مقامات کے دورے کے موقع پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپورکوششیں کیں۔ ہائی کمشنر نے کہاکہ مختلف مذاہب کے ماننے والے مذہبی مقامات پر حاضری کیلئے سارا سال انتظارکرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیاکہ پاکستانی زائرین کو اجمیرشریف اور نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کیلئے ویزے جاری نہیں کئے گئے۔