ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ،شہروں اور دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ دورانیہ 16 گھنٹے

15 اپریل 2018 (14:29)

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے‘ مختلف شہروں اور دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جا پہنچا۔ اتوار کو ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو میگا واٹ جبکہ پیداوار پندرہ ہزار پانچ سو میگا واٹ ہے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں دو گھنٹے سے لے کر سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیرو لوڈشیڈنگ والے مزید 588 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اب زیرو لوڈشیڈنگ والے فیڈرز کی تعداد 5297 سے گھٹ کر 4709 ہوگئی ہے ملک بھر میں خراب فیڈرز کی تعداد 469 ہے 129 فیڈرز پر مرمتی کام کی اجازت دی ہے۔ ڈسکوز کے 34 فیڈر زپر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔