لوڈ شیڈنگ مجبوری میں کررہے ہیں، پوری گیس  نہ ملنے تک  لو ڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی :کے الیکٹرک

15 اپریل 2018 (14:09)

کراچی :کراچی میں اتوار کو چھٹی کے دن بھی  بجلی کی لوڈ شیڈنگ   کا سلسلہ جاری رہا۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ مجبوری میں کررہے ہیں ۔جب تک پوری گیس نہیں ملتی لو ڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی۔کراچی کے علاقے  نارتھ ناظم آباد،گلستان جوہر،ڈیفنس اور کلفٹن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب رہنا معمول بن گیا۔دن بھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ستم برادشت کرتے  شہریوں کو رات کو بھی سکون میسر نہیں ۔  مختلف علاقوں میں  اضا فی لوڈشیڈنگ کی گئی ،جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔پانی کے حصول میں بھی شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے ۔