سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کی رہائش گاہ پر دوبار فائرنگ،چیف جسٹس ثاقب نثار پہنچ گئے

Apr 15, 2018 | 12:48

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر دوبار فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں جس کا چیف جسٹس نے نوٹس لے لیاہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے آئی جی پنجاب کو موقع پرطلب کرلیاہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے اعلامیے میں بتایاہے کہ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر گزشتہ رات اور اتوار کی صبح دوبار فائرنگ کی گئی ہے۔جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود صورت حال کاجائزہ لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو موقع پرطلب کرلیا ۔یاد رہے جسٹس اعجاز الاحسن پاناماکیس کے نگران جج ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد ججز کالونی اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

#/S

مزیدخبریں