مصر: ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع ،کرفیولگانے کی مدت بھی بڑھا دی

15 اپریل 2018 (12:28)

قاہرہ : مصری صدر نے ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی۔  کرفیو لگانے کی مدت بھی بڑھا دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے ملک میں پہلے سے نافذ شدہ ہنگامی حالت یا ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ گذشتہ برس اپریل سے مصر میں نافذ ایمرجنسی میں یہ توسیع چوتھی مرتبہ کی گئی ہے۔ ہنگامی حالت کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب جہادی تنظیم داعش کے حامی گروپ نے دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم 45افراد ہلاک کر دئیے تھے۔ دوسری جانب جزیرہ نما سینائی کے بعض علاقوں میں رات کے وقت میں کرفیو لگانے کی مدت بھی بڑھا دی ہے۔