کامن ویلتھ گیمز، روس ولسن نے مینز ٹیبل ٹینس میں انگلینڈ کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا

15 اپریل 2018

گولڈ کوسٹ (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز، انگلینڈ کے روس ولسن نے مینز ٹیبل ٹینس سنگلز مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ مینز ٹیبل ٹینس سنگلز مقابلوں کے فائنل میں انگلش پلیئر روس ولسن نے ہم وطن کھلاڑی کم ڈیبل کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1 سے ہرایا اور طلائی تمغہ جیتا۔ ویمینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں آسٹریلیا کی میلیسا ٹیپر نے نائیجیریا کی فیتھ اوبازائی کو 3-1 سے ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔