دولت مشترکہ کھیل: کیویز کا خواتین ہاکی میں گولڈ میڈل
گولڈ کوسٹ(اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز، نیوزی نے ویمینز ہاکی کے فائنل میں آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ برانز میڈل میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گولڈ کوسٹ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمینز ہاکی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو آئوٹ کلاس کر دیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اور کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف کے 13 ویں منٹ میں شلن نے گول کرکے نیوزی لینڈ کو سبقت دلا دی۔ تیسرے ہاف میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم چھائی رہی اور چوتھے منٹ میں کلدیپ روز نے دوسرا گول کر دیا۔ میری الیور نے تیسرے ہاف کے دوسرے منٹ میں شاندار گول کرکے نیوزی لینڈ کی برتری کو 3-0 کر دیا۔ آخری ہاف میں آسٹریلیا کی جوڈی کینی نے اپنی ٹیم کیلئے پہلا گول کیا، چھ منٹ بعد نیوزی لینڈ کی انیتا میک لیرن نے چوتھا گول داغ دیا۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے یہ میچ بآسانی 4-1 سے جیت کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ برانز میڈل کے میچ میں انگلینڈ ویمینز نے بھارت ویمینز کو 6-0 سے شکست دی۔