ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کرانا صرف منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے: اعزاز احمد

15 اپریل 2018

محمودکوٹ(نامہ نگار) الشارجہ کلب کے صدر رائے اعزاز احمد ایڈووکیٹ نے عبوری کمیٹی کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عبوری کمیٹی نے اختیارات سے تجاوز کرنا شروع کر دیاہے۔ انہوں نے کہا ماڈل آئین کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کروانا صرف منتخب نمائندوں کے ذمہ ہے۔جو کلب پی سی بی آئین کو مانتے ھیں انہوں نے کہا عبوری کمیٹی کی کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے۔