انڈر 16 اور 19 کرکٹ کوچنگ پروگرام کیلئے ٹرائلز آج ہونگے
ملتان (سپورٹس رپورٹر) انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی ملتان کے زیراہتمام پہلے مرحلے کے انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ کوچنگ پروگرام کے ٹرائلز آج 4 بجے سہ پہر مسلم سکول گراؤنڈ نشتر روڈ میں ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی میں سید رضا علی زیدی‘ جمیل الرحمن‘ فرسٹ کلاس کرکٹر یاسر بٹ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ (ب) فارم اور کرکٹ سامان کے ہمراہ کوارڈینیٹر نوید باقر کو رپورٹ کریں۔