شریف ڈوگر میموریل نے جناح کلب کو 132 رنز سے ہرا دیا‘ سیریز برابر

15 اپریل 2018

ملتان (سپورٹس رپورٹر) تین میچوں کی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شریف ڈوگر میموریل نے جناح کلب کو 132 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔ شریف ڈوگر میموریل نے 280 رنز بنائے۔ ایم یوسف 85‘ فرحان علی 71 اور ایم اویس نے 50 رنز بنائے۔ چودھری انصر اور حامد نے 2,2 جمیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جناح کلب کی ٹیم 148 رنز بنا سکی۔ ارسل احمد 41 اور ایوب بھٹہ نے 34 رنز بنائے۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...