نصرت آفتاب 25 اپریل ملتان آرٹس کونسل میں جلوہ گر ہونگی

15 اپریل 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹیج اداکارہ نصرت آفتاب عرصہ دراز کے بعد 25 اپریل کو ملتان آرٹس کونسل میں ڈرامہ قرض میں جلوہ گر ہونگی۔واضح رہے کہ سنئیر فنکار نصرت آفتاب نے عرصہ 5 سال سے سٹیج ڈراموں سے علیحدگی اختیار کررکھی تھی تاہم ڈرامہ کے ہدایتکار منیر تاج نے انہیں اپنے ڈرامہ میں کاسٹ کرلیا ہے۔