جھومر چوری کی کاسٹ مکمل

15 اپریل 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹارلٹ تھیٹر انتظامیہ نے 20 اپریل کو پیش کئے جانیوالے سٹیج ڈرامہ جھومر چور کی کاسٹ مکمل کرلی ہے۔جس میں فلمسٹار جوشبو مرکزی کردار اداکریں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں چندا علی ،مشی ملک ،راحیلہ ملک ،نتاشہ ملک ،کوثر بھٹی ،فاروق شہزاد ،ندیم ننھا،شوکت راحیل اور الطاف بوٹاسرفہرست ہیں۔ڈرامہ کے مصنف و ہدایتکار زوار حسین بلوچ ہیں۔