’’قرض‘‘ کی تقریب‘ فنکاروں میں سکرپٹ تقسیم

15 اپریل 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان آرٹس کونسل کے زیراہتمام 25 اپریل کو پیش کئے جانیوالے فری سٹیج ڈرامہ قرض کی تقریب منعقد ہوئی جس کے فنکاروں میں سکرپٹ تقسیم کئے گئے۔مہمان خصوصی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سجاد جہانیہ نے ڈرامہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثناء انہوں نے ڈرامہ کے فنکار نصرت آفتاب ،کومل ناز ،فوزیہ شاہین ،نورین بھٹی ،راحیلہ ملک ،اسد آصف ،شہباز ملک ،رمضان شہزاد ،صفدر مون ،سلطان بھٹہ ،اقبال وکی ،رضوان شہزاد ،منیر تاج ،آصف راہی اور انور غوری میں سکرپٹ تقسیم کئے۔