سٹارپلس ایوارڈ تقریب 5 مئی کو ملتان آرٹس کونسل میں ہو گی: رفیق مغل

15 اپریل 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹار انٹرٹینمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو رفیق مغل ،فلم ساز و ہدایتکار جرار رضوی اور آئنہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹار پلس ایوارڈ جنوبی پنجاب کا میگا ایوارڈ شو کی حیثیت رکھتا ہے۔جس میں فلم ٹی وی ،ریڈیو ،سٹیج ،علم وادب ،سپورٹس ،فلاحی رفائے عامہ اور سوشل ورکرز جیسے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے اور تیسرے ایوارڈ برائے سال 15-2014ء کے سٹارپلس ایوارڈ کی تقریب 5 مئی ہفتہ کے روز ملتان آرٹس کونسل میں منعقد کی جائیگی۔جس کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں جلد ہی نامزدگیوں کا اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ امسال بھی پہلے کی طرح ایوارڈ کی تقسیم میں میرٹ نظر آئیگا۔ایوارڈ تقریب میں پاکستان کے نامور سنگرز ،کامیڈینز ،نامور فنکار بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور سیاسی و سماجی ،شوبز شخصیات کو مدعو کیا جائیگا۔