تین تھیٹرز میں پرانے ڈرامے فنکاروں کی تبدیلی کیساتھ پیش

15 اپریل 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کے تین تھیٹروں میں پرانے ڈرامے فنکاروں کی تبدیلی کیساتھ پیش کردئے گئے ۔بابر تھیٹر میں خواجہ سرا مہک ملک کے جانے کے بعد بالی جٹی کا مرکزی کردار اداکارہ ثانیہ بھٹی کریں گی۔سنگم تھیٹر میں ڈرامہ چھڑیاں دی اگ نہ بلے میں عروج چوہدری جبکہ سٹارلٹ تھیٹر کے ڈرامہ ڈر میں پنکش خان اور رائمہ مہر اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ویجی لینس کمیٹی نے گزشتہ روز ڈراموں کی سنسر ریہرسل چیک کرنے کے بعد ڈراموں کی نمائش کی اجازت دیدی۔