میرا عدالت میں زیر سماعت کیس کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار
لاہور ( این این آئی) فلمسٹار میرا عدالت میں زیر سماعت کیس کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار ہو گئیں ، فون پر پرانے دوستوں کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور گزشتہ سماعت پر میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح خواں نے عدالت میں دونوں کا نکاح کرانے کا بیان دیکر میراکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا تھا اور اسی وجہ سے اداکارہ آج کل شدید ذہنی دبائو کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہو چکی ہیں۔