میونسپل کارپوریشن ملتان نے اجازت کے بغیر روڈ کٹ کرنے پر واسا کو 10 لاکھ کا نوٹس بھیج دیا

15 اپریل 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن ملتان نے اجازت کے بغیر روڈ کٹ کرنے پر واسا کو10 لاکھ روپے کا نوٹس بھجوا دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ المصطفیٰ روڈ پر سیوریج لائن ڈالنے کے لئے کارپوریشن سے این او سی نہیں لیا گیا اس سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے روڈ کٹ کا تخمینہ 10 لاکھ 34 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔