بجلی بلوں کی اقساط پرپابندی 30 جون 2018 ء تک برقرار رہے گی

15 اپریل 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 30 جون 2018ء تک بلوں کی اقساط پر پابندی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ مجموعی ریکوری کو بہتر بنانے کیلیے سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام کٹیگریز کے صارفین کو اقساط کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔