وہاڑی: زکریا یونیورسٹی کیمپس میں مبینہ اخلاق سوز تقریب‘ شہریوں کا احتجاج

15 اپریل 2018

وہاڑی(خبر نگار‘ نامہ نگار)بی زیڈ یو کیمپس وہاڑی کی انتظامیہ کے خلاف فحاشی اور عریانی پھیلانے پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی ۔تفصیل کے مطابق بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس میں اینول پروگرام کے دوران فحش ڈانس کروانے والے ذمہ دران کے خلاف کاروئی نہ ہونے پر عوامی پارٹی کے صدر مستنصر حسین اور ملک رستم حیات ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قد آور فلیکسز اٹھا رکھی تھیں جن پر بی زیڈ یو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ خواجہ اشفاق کوفوری برطرف کرنے کی تحریر یں درج تھیں ریلی ٹی ایم اے وہاڑی سے شروع ہو کر کلب روڈ سے ہوتی ہوئی وہاڑی پریس کلب کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تعلیمی اداروں میں اسی طرح فحش پروگروموں کا انعقاد اور اخلاقیات کا جنازہ نکلتا رہا تو ہمارے تعلیمی ادارے تعلیم کی بجائے فحاشی اور عریانی کی طرف مائل ہو جائیں گے جسکی وجہ سے تعلیم کا نام نشان بھی مٹ جائے گا ۔ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے نائب صدر ملک ظہور احمد لنگڑیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارا مذہب اس بات کی قطعن اجازت نہیں دیتا کہ معاشرے میں فحاشی اور عریانی جیسی لعنت کو پھیلایا جائے ۔پاکستان لاالہ اللہ کے نام پر قائم ہوا ہے ۔ملک پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس کے تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کا درس دیا جاتا ہے نہ کہ فحش ڈانس کی تربیت دی جاتی ہے کہ ملک رستم حیات ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کا وفد فحاشی پھیلانے والوں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے لیے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے بھی ملے اور درخواست بابت کاروائی بھی گزاری لیکن ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جس پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور احتجاجی ریلی میں چوہدری وسیم ،محمد اکرام،محمد ساجد ،فہیم عباس،محمد عنصر ،محمد ابرار ،محمد صدام ،منصور علی،محمد رفیق پاشا،عبدالرشید،سید ندیم حسین شاہ ،محمد اشرف ،فہیم،محمد عاصم چوہدری،محمد ساجد چوہدری،پروفیسر زاہد خان ودیگر شامل تھے ۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق لا ء سٹوڈنٹ ویلفیئر وہاڑی کے صدر مہر زبیر رسول سرگانہ نے کہا ہے کہ بی زیڈ یو وہاڑی کیمپس اسکی انتظامیہ اور اساتذہ کو بدنام کرنے والے چند شر پسند عناصر تعلیم دشمن ہیں اور بی زیڈیو وہاڑی کیمپس میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء وطالبات کا مستقبل تباہ کرنا چا ہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے لا ء سٹوڈنٹ ویلفیئر کے عہدیداران و جملہ ممبران کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوںنے مز ید کہا کہ چند ذاتی مفاد پرست ٹو لے کو بی زیڈ یو کیمپس کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تمام لا ء سٹو ڈنٹس اور دیگر بچوں کا مستقبل بی زیڈ یو سے وابستہ ہے کیمپس کے ڈائریکٹر ملک وقاص اور ایچ او ڈی لا ء ڈیپارٹمنٹ خواجہ اشفاق احمد انتہائی فرض شنا س ہیں اور زیر تعلیم طباء و طالبات کے والدین انکے ساتھ ہیں انہوں نے مز ید کہا کہ چند شرپسند عناصر جا ن بھو کر بی زیڈ یو کیمپس بند کروانے پر تلے ہو ئے ہیں اور بی زیڈ یو کیمپس کے خلاف بے بنیاد جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کی لا ء سٹوڈنٹ ویلفیئر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بی زیڈ یو کیمپس انتظامیہ سٹاف اور اساتذہ کے ساتھ ہیں ۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...